فا کار کمپنی نے 13680گاڑیاں واپس منگوا لیں
ڈیش بورڈ وائر سسٹم میں خرابی کے باعث فاکارکمپنی لمٹیڈ نے اپنی تیار کردہ 13680 گاڑیاں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں، ان میں بیسٹ ٹرن ایکس 40(ایم ٹی ) گاڑیاں شامل ہیں جو 26ستمبر 2016ئ اور 30اگست 2017 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔انتظامیہ کے مطابق یہ گاڑیاں ڈیش بورڈ وائرسسٹم کے ڈیزائن میں خرابی کے باعث واپس منگوائی جارہی ہیں۔جو بعض حالات میں شارٹ سرکٹ کا باعث بن سکتی تھیں جس سے گاڑی کو آگ لگنے کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا تھا۔ کمپنی کے مطابق ان کی خرابی بلامعاوضہ درست کی جائیگی ، بین الاقوامی اور چینی کار ساز اداروں نے اس سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 4490000(4.49ملین )گاڑیاں واپس منگوائی ہیں جن میں نقائص پائے گئے تھے جب کہ 2016ئ میں 11.34ملین گاڑیاں واپس منگوائی گئی تھیں۔