امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی
امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ توقع سے بہتر امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ اور امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1271.58 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1279.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.1 فیصد کم ہوکر 1268.53 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 1.3 فیصد کم ہوکر 1273.80 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1274.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1280.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔