امریکا اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ
شمالی امریکا اور ایشیاءمیں سونے کے نرخ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔کیلگری میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1339.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1340.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1342.50 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1341.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔