وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے بدھ کو یہاں ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم سے زیڈ ٹی ای کارپوریشن کے چیئرمین ین یائی من، شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ اور بیجنگ انٹر پرائیزز ہولڈنگ لمیٹڈ کے چیئرمین وانگ ڈونگ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں برنس روابط کو ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مذکورہ سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا جن کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہانگ کانگ کی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کا موقع دینے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں بزنس اور تجارت کے مواقع کی تلاش پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ زیڈ ٹی ای کارپوریشن ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات اور نیٹ ورک کی خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کا بزنس دنیا کے 140 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو ترقی دینے والی سرکاری کمپنی ہے اور بیجنگ انٹر پرائزز کمپنی بنیادی طور پر شہروں میں گیس، واٹر ٹریٹمنٹ اورویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔

Most Popular