یورپ اورایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

یورپ اورایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1234.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1234 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1234.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1234.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Most Popular