کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج محدود پیمانے پر تیزی کا رجحان رھا ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ دکھ سکا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج محدود پیمانے پر تیزی کا رجحان رھا ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ دکھ سکا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا،سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل اور انرجی سیکٹرز کے اسکرپٹس میں تیزی کے باعث انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ، کاروباری اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے فرٹیلائیزر ، بینکنگ اور پیٹرولیم اسکرپٹس میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کےبعد گیارہ ہزار نو سو پچہتر پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ۔ تین سو اکیاون کمپنیوں کے درمیان سودے ہوئے ۔ مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ چورانوے لاکھ شیئرز رہا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular