پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا اور پہلا کاروباری سیشن بھی مندی پر اختتام پذیر ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور جمعہ کو بھی کاروبار میں مندی دیکھی گئی ، ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار200 پوائنٹس سے نیچے کی سطح پر آگیا۔سی طرح ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 650 سے زائدپوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 500 پوائنٹس سے بھی نیچے کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ا?گئی اور انڈیکس 42 ہزار 300 کی سطح سے نیچے آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 739 پر بند ہوا۔مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران 10 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کیے گئے شیئرز کے مالیت 5 ارب 49 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے کم ہوئی۔ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا