دبئی میں 1ارب درہم کی لاگت سے شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

دبئی میں 1ارب درہم کی لاگت سے شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات سول ایوی ایشن کے صدر اور چیئرمین ،متحدہ عرب امارات ایئرلائنز اور گروپ شیخ احمد بن سعید المختوم نے دبئی سیلیکون اوسیز میں ایک ارب درہم کی لاگت سے شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ شاپنگ مال سیلیکون اوسیز اتھارٹی اور لو لو گروپ انٹرنیشنل کی مشترکہ کوشش ہے جو 83,000 مربع میٹر اور 3 منزلہ عمارت پر محیط ہے ۔شاپنگ کمپلیکس میں ہائیپر مارکٹ، ڈیپارٹمنٹ سٹور، خوردہ دکانیں ، 13 ریسٹورنٹ اور کیفے اور 25 فوڈ کورٹ یونٹس کے ساتھ ساتھ 6 ہزار 900 مربع میٹر پر مشتمل ملٹی سکرین سنیما،تفریحی مرکز، بولنگ مرکز اور جم کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی جبکہ مال میں 3 ہزار 600 گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہو گی ۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر لو لو گروپ انٹرنیشنل ایم اے یوسف علی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

Most Popular