ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اندرون ملک اور انڈونیشیاءمیں پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کیلئے سودے 1 فیصد کم ہوکر 2473 رنگٹ (560.90 ڈالر) فی ٹن رہے۔اختتامی کاروباری سرگرمیوں سے قبل کچھ وقت کیلئے پام آئل کے سودے 2468 رنگٹ فی ٹن طے پائے جو آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 59760 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

Most Popular