ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کیلئے ایک ہزار دو شاخیں کام کررہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک

ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کیلئے ایک ہزار دو شاخیں  کام کررہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کے لئے ایک سوبیس شہروں میں بینکوں ایک ہزار دو شاخیں نوٹ فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ بکنگ سروس اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے کے بعد بند کردی جائیگی۔ توقع ہے کہ سروس آج منگل 20 جون کے یوم کار کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی جس اس کے بعد عوام کو مزید بکنگ کوڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے جو افراد نئے کرنسی نوٹوں کے لیے بکنگ کوڈ حاصل کرچکے ہوں گے وہ جمعہ تیئس جون کے کاروباری دن کے اختتام تک نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

Most Popular