عالمی جریدے کا پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا اعتراف

عالمی جریدے کا پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا اعتراف

عالمی جریدے نے پاکستان کی بڑھتی معاشی ترقی کا اعتراف کرلیا۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں 5.3 فیصد سالانہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان کی ترقی کا حجم 300بلین ڈالرز تک بڑھ گیا۔پاکستانی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی۔ عالمی جریدے دی اکنامسٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی میں 5.3 فیصد سالانہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کی ترقی کا حجم 300 بلین ڈالرز تک بڑھ گیا۔عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی سال 2016 اور 2017 میں پاکستانی حکومت نے جی ڈی پی ٹارگٹ کو بھرپور طریقے سے پورا کیا ہے۔جریدے کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ برآمدات کے شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

Most Popular