احسن اقبال کہتے ہیں 2016 کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر ہے، تنقید کے بجائے ملکر آگے بڑھنا ہوگا

 احسن اقبال کہتے ہیں 2016 کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر ہے، تنقید کے بجائے ملکر آگے بڑھنا ہوگا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ ارب روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ منصوبے سے طلبہ بہترین تعلیم حاصل کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ سکیم بچوں کو سائنسدان بنانے کے لئے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر کی طرف پہلا قدم ہے، دو ہزار پچیس تک پاکستان کو دنیا کی پہلی پچیس مستحکم معیشتوں میں شامل کیا جائے گا،،احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بھی مواقع دینا ہونگے، سائنس کے میدان میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے مسلمان ترقی نہیں کر پا رہے، وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم پر تنقید کی گئی لیکن آج اسی کی وجہ سے پاکستان چوتھا ای لانسنگ ملک بن چکا ہے

Most Popular