فلور ملز کو سفید تھیلے میں آٹا دوسرے صوبوں کو بھجوانے کی اجازت ہوگی۔

فلور ملز کو سفید تھیلے میں آٹا دوسرے صوبوں کو بھجوانے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ فلور ملز کو سفید تھیلے میں آٹادوسرے صوبوںکو بھجوانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم پنجاب کے تمام اضلاع میں غیر سبسڈائزڈ آٹے کی فروخت پر پابندی برقرار ہے اور رمضان المبارک کے دوران صرف سبز رنگ کے تھیلے میںسبسڈائزڈ آٹا ہی فروخت ہوگا۔سول سیکرٹریٹ میں رمضان پیکج کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اوپن مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے رمضان المبارک کے دوران سفید تھیلے میں غیر سبسڈائزڈ آٹے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سفید تھیلے میں آٹے کی فروخت پر پابندی ختم کرنے سے متعلق فیصلہ ائندہ ایک دو روز میں متوقع ہے ، سفید تھیلے میں آٹادوسرے صوبوںکو بھجوانے کی اجازت سٹاک ڈکلیئر کرنے سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران فلور ملز کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی، پسائی اور مارکیٹ میں سپلائی کے عمل کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کی خریداری کے پیش نظر پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیا ء کی رسد میں اضافہ کیا جائے تاکہ کسی بھی شے کی قلت نہ ہو۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہا اورانہیں اسی جذبے اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ بعض اضلاع میں ٹماٹر کی قیمتوں میںاستحکام کیلئے انہوں نے ضروری احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس میںڈی جی انڈسٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ اطلاعات، زراعت، لائیوسٹاک کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Most Popular