امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتی دھات کی خریداری ہے۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1253.87 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 1253.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1253.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 1251.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1250.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے بعد 1251.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Most Popular