رواں سیزن آم کی بارہ لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔

رواں سیزن آم کی بارہ لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔

رواں سیزن آم کی بارہ لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کی جانب سے حالیہ سیزن کے دوران آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھی آم کا برآمد ی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا تاہم برآمد کنندگان کی مربوط کاوشوں کے نتیجہ میں ایک لاکھ 28 ہزرا ٹن آم برآمد کرکے 68 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آم کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے درست اعدادوشمار کا تعین وسط جون تک ممکن ہو سکے گا جب آم کا سیزن پورے عروج پر ہوگا۔ پاکستان دنیا کے 50 سے زائد ممالک کو آم برآمد کرتا ہے ۔ نئی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے آم کی قومی برآمدات میں مزید اضافہ کرکے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ آم کی برآمدات کے فروغ سے دیہی معیشت کی ترقی میں بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

Most Popular