چین اور سپین میں دوطرفہ سوشل سکیورٹی کے معاہدے پر دستخط

چین اور سپین میں دوطرفہ سوشل سکیورٹی کے معاہدے پر دستخط

چین نے سپین کے ساتھ دوطرفہ سوشل سکیورٹی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ، معاہدے پر انسانی وسائل اور سوشل سکیورٹی کے وزیرین ووئی من اور سپین کے روزگار اور سوشل سکیورٹی کی وزیر ماریہ فاطمہ بینز گارشیا نے جرمنی میں وزرائے روزگار کی جی 20-کانفرنس کی ایک خصوصی تقریب کے دوران دستخط کئے ہیں ۔معاہدے کے مطابق سپین میں کام کرنیوالے چینی کمپنیوں کے ملازمین سوشل سکیورٹی ، پنشن ، بیروزگاری الاﺅنس کے واجبات لازمی طورپر جمع کرانے سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ سپینی کمپنیاں اور ان کے ملازمین کو چین میں بھی معاہدے کے تحت کئی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

Most Popular