حکومت پنجاب کی جانب سےغریب اور بیوہ دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مویشیوں کی مرحلہ وار تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

حکومت پنجاب کی جانب سےغریب اور بیوہ دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مویشیوں کی مرحلہ وار تقسیم  کا سلسلہ جاری ہے

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر غریب اور بیوہ دیہی خواتین کی فلاح و بہود کیلئے مرحلہ وار مویشیوں کی تقسیم کے تحت تحصیل سمبڑیال اور تحصیل پسرورکی دوسرے مرحلے میں اعلی نسل کی گائے اور بھینسوں کی
میرٹ پر تقسیم کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے نواز شریف اسٹیڈیم ڈسکہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو سو پچاس مستحق دیہی خواتین میں گائیں اور بھینسیں تقسیم کی گئیں،،، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کہا کہ اس منصوبے سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے غربت کو ختم کرنے کا یہ ایک احسن اقدام ہے جس سے مستحق خواتین نہ صرف اپنی روز مرہ ضروریات پورا کرسکیں گئیں بلکہ ان کے بچے مختلف سکولوں میں اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کے مفید شہری بن سکیں گے،،، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے مستحق دیہی خواتین میں مویشی تقسیم کئے۔ 

Most Popular