عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کا اضافہ ہوا اس کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے کم ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کا اضافہ ہوا اس کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے کم ہوگئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز سے کمی دیکھی جارہی ہے تاہم آج عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر بڑھ کر اٹھارہ سو سولہ ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا سو روپے کم ہو کر ساٹھ ہزارسات سو روپےاور دس گرام سونے کے دام چھیاسی روپے کمی کے بعد باون ہزاراٹھائیس روپے ہوگئے۔صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا انڈر کاسٹ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular