ریاض میں سعودی جاپان مشترکہ منصوبے کا افتتاح ،250 خواتین کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

ریاض میں سعودی جاپان مشترکہ منصوبے کا افتتاح ،250 خواتین کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

سعودی عرب اور جاپان کے 500 ملین سعودی ریال کے توسیعی پروگرام کے تحت 250 سعودی خواتین کو نئی مینوفیکچرنگ ملازمتیں دی جائیں گی ۔منصوبے کا افتتاح جاپانی سفارتکار نوری ہیرواوکوڈایونی چارم گلف ہائی جینک انڈسٹریز لمیٹڈ کے مہدی کاتبی اور صدر و سی ای او یونیچارم تاکاہیسا تاکاہارا نے کیا۔عرب نیوز کے مطابق جاپانی سفارتکار نوریہیرواوکوڈا نے کہا ہے کہ شاہ سلمان اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ٹوکیو کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوعدی عرب کے ویژن 2030 ءکے حصول کے لئے دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹرز مل کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق باہمی تجارت 50 ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے اور 40 ارب ڈالر زکی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات سے تجارتی توازن سعودی عرب کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور جاپان ثقافتی و تجارتی رابطہ سے قریبی سٹریٹیجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ مضبوط اتحادی بھی بن گئے ہیں ۔

Most Popular