سوئی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے

سوئی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جس کے باعث تمام سی این جی اسٹشنز آج صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لیئے بند کردیئے ۔ گیس کمپنی کے مطابق ویجیلنس ٹیمیں مقررہ اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی مانیٹرنگ کریں گی، خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی، سی این جی بند ہونے سے قبل ہی سی این جی اسٹیشن پر پبلک ٹرانسپورٹ کا رش دیکھنے میں آیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular