سندھیوں کے لئے اچھی خبر.آئندہ ہفتہ سندھ بھرکےتمام CNGسٹیشنزکھلےرہیں گے

سندھیوں کے لئے اچھی خبر.آئندہ ہفتہ سندھ بھرکےتمام CNGسٹیشنزکھلےرہیں گے

ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن سوئی سدرن گیس کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اگلے ہفتے سے منگل اور جمعے کو سی این جی کے ناغے کا اعلان کیا گیا تھا مگر آج ترجمان ایس ایس جی سی ایل عنایت اللہ کی جانب سے اسے کینسل کردیا گیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ ہفتہ سی این جی کا کوئی ناغہ نہیں کیا جائے گا، ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے سندھ میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی بند کرنے کے فیصلے کیخلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد ایس ایس جی سی ایل اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے 

Most Popular