آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

آئی ٹی پارک کے قیام کے حوالے معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں کورین حکام کیساتھ وزیرخزانہ اور انوشے رحمان نے شرکت کی ، آئی ٹی پارک کی تعمیر پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، اس میں 5 ہزار آئی ٹی ماہرین کےلیے جگہ مہیا ہوگی،، اس نوعیت کےآئی ٹی پارک کراچی اورلاہور میں بھی تعمیر کیے جائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوریا کے قرض سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، آئی ٹی پارک کثیرالجہت ہوگا،ٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کرنے میں مددگار ہوگا، قرض کی فراہمی کےلیے کوریا کےبینک کےشکر گزار ہیں ،کوریا نےپاکستان میں پہلے موٹروے منصوبے میں مدد کی تھی ، وزیرمملک برائے آئی ٹی انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کےمطابق پاکستان کا پہلا جدید آئی ٹی پارک ہوگا ، آئی ٹی پارک تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا ،آئی ٹی پارک میں 100 سےزائد کمپنیوں کے کام کرنےکی گنجائش ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کےشعبے کوایک صنعت کےطور پر دیکھنا ہے ،وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب یہ پہلا قدم ہے ،

Most Popular