پشاورمیں مردہ مرغیوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر

پشاورمیں مردہ مرغیوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر

پشاورمیں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت سے شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ مضر صحت کلیجی بھی سرعام فروخت کی جارہی ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں مردہ مرغیوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔پنجاب سے پشاورلائی جانے والی مرغیاں اکثر راستے میں ہی دم توڑ دیتی ہیں جنہیں ضائع کرنے کے بجائے کاٹ کر گوشت کی صورت میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔پشاورکے علاقہ ہشت نگری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،باچاخان چوک،بورڈبازار،تاج آباد،فقیر آباد اور چارسدہ روڈ سمیت کئی علاقوں میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے ۔اسی طرح مضر صحت کلیجی کی بھی فروخت کھلے عام جاری ہے جس سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تاہم حکام بالا اس طرف توجہ نہیں دے رہے ۔دوسری جانب ہوٹلوں میں بھی مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے لوگوں کو کھلایا جارہا ہے ۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Most Popular