ہم پہلی مرتبہ آسمان پر بھی ڈبل بیڈ فراہم کررہے ہیں جو ایک نئی اور انقلابی سروس ہے: قطر ائیر ویز کے نمائندگان
قطر ائیر ویز کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ہم پہلی مرتبہ آسمان پر بھی ڈبل بیڈ فراہم کررہے ہیں جو ایک نئی اور انقلابی سروس ہے۔ اس میں سفر کرنے والے افراد ایک بالکل نیا اور خوشگوار تجربہ حاصل کرسکیں گے۔اب آپ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کیساتھ جہاز میں آرام سے پرائیویٹ جگہ بناسکتے ہیں۔ قطر ایئرویز نے اسے ’کیوسویٹس‘ کا نام دیا ہے۔ ایئرلائن کے یورپی سینئر نائب صدر جوناتھن ہارڈنگ نے کیوسویٹس کو بزنس کلاس کی بھی فرسٹ کلاس پروڈکٹ قرار دیا ہے۔