پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو ستانوے پوائنٹس کے اضافے سے تیس ہزار نو سوانچاس پوائنٹس پر بند ہوا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو ستانوے پوائنٹس کے اضافے سے تیس ہزار نو سوانچاس  پوائنٹس پر بند ہوا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزکاروبار کا آغازمثبت انداز میں ہوا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریڈنگ کے آغازکے ساتھ ہی حصص کی خریداری کو ترجیح دینے کے باعث انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک سو تریسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار سات سو اکاون پوائنٹس سے بڑھ کرتیس ہزارنوسو چودہ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پاورجنریشن، ریفائنری، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینک،آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن،آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیزکے شعبوں میں حصص کی خریداری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو ستانوے پوائنٹس کے اضافے سے تیس ہزار نوسو انچاس پوائنٹس پر بند ہوا، سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور13کروڑ،گیارہ لاکھ حصص کا کاروبار ہوا،سب سے زیادہ کاروبار پی آئی اے سی اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کےحصص میں ہوا۔

Most Popular