پاکستان میں ایک سوروپے کے اضافے سے سونے کی قیمت پینتالیس ہزارایک سوپچاس روپے تولہ ہوگئی

 پاکستان میں ایک سوروپے کے اضافے سے سونے کی قیمت پینتالیس ہزارایک سوپچاس روپے تولہ ہوگئی

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس ایک ڈالرکا اضافہ واقع ہوا جس سے سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں ایک ہزاراٹھانوے ڈالر سے بڑھ کر ایک ہزار ننانوے ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام میں اضافہ ہوا ہے، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے اضافے سے پینتالیس ہزار ایک سوپچاس روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سےبڑھ کراٹھتیس ہزارسات سوروپے ہوگئی۔

Most Popular