اوبرپرسائبرحملہ،5کروڑ70لاکھ صارفین کاڈیٹاافشاہونےکاسنسنی خیزانکشاف
سائبرحملےسےصارفین کےنام اورفون نمبرافشاہوگئے،کمپنی نےظاہرتک نہ کیا صارفین کےسوشل سیکیورٹی نمبرسمیت اہم معلومات چرائےجانےکی تصدیق نہیں ہوئی،برطانوی میڈیا لوکیشن ہسٹری،بینک اکاؤنٹس اورکریڈٹ کارڈنمبرچرائےجانےکی بھی تصدیق نہیں ہوئی،برطانوی میڈیا اوبرکمپنی کاڈیٹااکتوبر2016میں ہیک کیاگیاتھا،انکشاف ایک برس بعدکیاگیا،ڈیٹاہیک ہونےسےروکنےمیں ناکامی پرکمپنی کےچیف سیکیورٹی افسرکوبرطرف کیاگیا صارفین کی معلومات ہٹانےکیلیےہیکرزکوایک لاکھ ڈالربھی دیےگئے،ماضی کومٹانہیں سکتے،غلطیوں سےسیکھیں گے،سی ای اواوبر
اوبر پرسائبرحملہ،پونے 6کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکڈیٹاہیک ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کمپنی کے چیف سکیورٹی افسر کو برطرف کیا گیا صارفین کے سوشل سکیورٹی نمبر سمیت ،لوکیشن ہسٹری، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرائے جانے کی تصدیق نہیں
کراچی( صباح نیوز) اوبر پر سائبر حملہ ہونے کے نتیجے میں 5کروڑ 70لاکھ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کا سنسنی خیزانکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اوبرکمپنی کا ڈیٹا اکتوبر 2016ء میں ہیک کیا گیاتھا، جس کا انکشاف ایک برس بعدکیاگیا۔سائبر حملے سے صارفین کے نام اورفون نمبر افشا ہوگئے، تاہم کمپنی نے اس واقعے کو اب تک ظاہر تک نہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے صارفین کے سوشل سکیورٹی نمبر سمیت اہم معلومات ،لوکیشن ہسٹری، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرائے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ڈیٹاہیک ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کمپنی کے چیف سکیورٹی افسر کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ صارفین کی معلومات ہٹانے کے لیے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالر بھی دیے گئے۔سی ای اواوبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماضی کو مٹانہیں سکتے، غلطیوں سے سیکھیں گے