نوکیا کا سب سے'سستا' اینڈرائیڈ فون پاکستان میں متعارف
لمعروف موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنے انتہائی سستے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا 2 کو پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس کی طاقتور ترین بیٹری ہے۔
یہ فون ایک جی بی ریم، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 210 پراسیسر، 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہوگا۔اس سے ہٹ کر یہ سنگل اور ڈوئل سم ورژن میں متعارف کرایا جاسکتا ہے جبکہ ایل ٹی ای بینڈ سپورٹ والا ورژن بھی ہوسکتا ہے۔