ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا ہ.

ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا ہ.

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں ایک سو پچانوے روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو دس روپے،گوجرانوالہ،فیصل آباد سیالکوٹ اور گجرات میں ایک سو پندرہ روپے، اسلام آباد،راولپنڈی،مری اٹک میر پور،بہاولپور،رحیم یار خان اور ملتان میں قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہو گئی ہے. اس کے علاوہ گلگت، فاٹا،ناران، کاغان، پشاور اور مظفر آباد میں فی کلو قیمت ایک سو پچیس روپے ہو گئی ہے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular