عید میلادالنبی کے موقع پر عوام کے لیے سی این جی کا تحفہ, ملک بھر میں فلنگ اسٹیشن ایک ساتھ کھل گئے۔

عید میلادالنبی کے موقع پر عوام کے لیے سی این جی کا تحفہ, ملک بھر میں فلنگ اسٹیشن ایک ساتھ کھل گئے۔

عید میلادالنبی کے موقع پرعوام کی بھی سنی گئی اور سوئی سدرن اورناردرن کےحکام نے جشن ولادت رسول کے تحفے کے طور پرملک بھرمیں ایک ساتھ فلنگ اسٹیشنز کھول دیئے ہیں، جس سےکافی عرصے بعد چاروں صوبوں کے عوام ایک ساتھ اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، سی این جی کا تحفہ خصوصاً پنجاب کےشہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں ایک ماہ میں آج دوسری بار سی این جی مل رہی ہے۔ اوروہ بھی صرف چوبیس گھنٹے کےلیے جس کوموقع غنیمت جان کر شہری بڑی تعداد میں فلنگ سٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے لیے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کل صبح پھر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular