جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکشی کرائی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔جاپان کے سفیر نے اپنی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے سرکاری اورنجی شعبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کی ضرورت ہے۔

Most Popular