اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کر دیئے

اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کر دیئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے کے فورتھ شیڈول میں موجود دو ہزار اکیس افراد سے وابستہ بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا جائے ۔مرکزی بینک کے حکم نامے کے مطابق ’تمام بینکوں، ڈیویلپمنٹ فنانس اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کے نام نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔فہرست میں پنجاب کے ایک ہزار چار سو تینتالیس ،سندھ کے دو سو چھیبس ،بلوچستان کے ایک سو ترانوے ،گلگت بلستان کے ایک سو چھے ،اسلام آباد کے ستائیس جبکہ کشمیر کے چھبیس افراد شامل ہیں ۔ فہرست میں خیبرپختون خوا کا کوئی بھی فرد شامل نہیں 

Most Popular