پاکستان میں آئندہ 12 سال کے دوران گاڑیوں کی طلب دگنا بڑھ جائے گی: رپورٹ

پاکستان میں آئندہ 12 سال کے دوران گاڑیوں کی طلب دگنا بڑھ جائے گی: رپورٹ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں اگلے 12 سال کے دوران گاڑیوں کی طلب میں دگنا اضافہ ہو جائے گا۔ اس امر کا انکشاف سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سندھ کے صوبائی چیف مکیش کما ر نے سمیڈا کے صدر دفتر میں مرکزی چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب کو بھجوائی جانے والی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں چار پہیوں والی گاڑیوں کی تعداد 0.25 ملین کے لگ بھگ ہے جو سال 2030 تک بڑھ کر 0.5 تک پہنچ جائے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان میں سی پیک کے منصوبے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ، ویئر ہاﺅسنگ اور فریٹ فارورڈنگ کے شعبہ میں لاتعداد کاروباری مواقع جنم لے رہے ہیں جس کے نتیجہ میں آٹو سیکٹر میں بڑے پیمانے پر وسعت ہو گی اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاپان نے اپنی توجہ پاکستان پر مرکوز کر دی ہے۔

Most Popular