کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد پندرہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد پندرہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز سے اختتام تک گرین زون میں رہا۔ این آر او عمل درآمد کیس میں وزیر اعظم کو اٹھارہ ستمبر تک کی ملنے والی مہلت سے سیاسی تناؤ میں کمی کا سرمایہ کاروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کاروبار کے اختتام تک چھبیس کروڑ شئیرز کی خریدو فروخت ہوئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد ایک سو پینتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار ایک سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے حصص میں ہوئے جبکہ سیمنٹ اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں بھی نمایاں تیزی نے انڈیکس کو پندرہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular