ایک ماہ تعطل کے بعد یورپی یونین کو آم کی برآمد دوبارہ شروع

ایک ماہ تعطل کے بعد یورپی یونین کو آم کی برآمد دوبارہ شروع

پاکستان نے ایک ماہ کے تعطل کے بعد یورپی یونین کو آموں کی برآمدات دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ مینگو ایکسپورٹرز کے مطابق یورپی یونین نے تین کنسائنمنٹس میں فروٹ فلائی کیڑوں کی موجودگی کا پتہ چلایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 5 کنسائمنٹس میں یہ فروٹ فلائی پائی گئیں تو موجودہ سیزن کے لئے ایکسپورٹ پابندی لگ سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تین کنسائمنٹس میں ووٹ فلائی کی موجودگی نے برآمدکنندگان کو قائل کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے لئے برآمدات روک لیں اور کیڑے زدہ کھیپ بھیجنے سے روکنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے ہیں ۔وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دیا ۔

Most Popular