کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس سترہ پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزارآٹھ سوچوالیس پوانٹس پربند ہوا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  سترہ پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزارآٹھ سوچوالیس پوانٹس پربند ہوا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران تینتیس ہزار سات سو چالیس پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ، کاروبار کے اختتام پرسیمنٹ،فرٹیلائزر، پیپراینڈ بورڈ اور لیزنگ کمپنیوں کے حصص میں خریداری نے مندی کو محدود کیا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزارآٹھ سوچوالیس پوائنٹس پر بند ہوا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست اتارچڑھاؤ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بھی محتاط رویہ اختیار کیا اور صرف بارہ کروڑ سڑسٹھ لاکھ حصص کے سودے ہوئے، حجم کے اعتبار سے پاک الیکٹرون اور پیس پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں سب سے زیادہ خرید وفروخت ہوئی، آئل اینڈ گیس اور ریفائنری کے شعبے مندی کا شکار ہوئے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی بتائی جارہی ہے۔

Most Popular