کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ٹماٹروں کی قیمت میں اضافہ برقرار ہے، پی آئی بی کالونی کی سبزی منڈی میں سمیت شہر کے دیگر بازاروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو روپے سے بڑھ کر دو سو تیس تک جاپہنچی ہے،جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، جن کا کہنا ہے کہ شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لے دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافہ کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا،سبزی منڈی سے ہی ٹماٹر مہنگے مل رہےہیں سستے کیسے فروخت کریں۔ شہرقائدمیں نہ صرف ٹماٹرکی زائدقیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ دیگر سبزیوں کی قمیتوں میں بھی بیس سے تیس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کو کنڑول کرنے میں انتظامیہ ناکام ہے۔