ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی پالیسی ختم

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی پالیسی ختم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد میں بار بار توسیع کی پریکٹس کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریونیو واجب الادا نہیں ہے اور وہ کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہیں کراسکے ہوں گے تو انہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ریلیف دیا جائے گا لیکن ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ریونیو بھی واجب الادا ہوگا انہیں تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایسے ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کراتے تاہم ٹیکس ریونیو جمع کرارہے ہیں اور اگر ان کے ریفنڈز کی کیس ہونگے تو انکے ریفنڈ روک لیے جائیں گے

Most Popular