پاناماکیس فیصلہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
پاناما کیس فیصلے نے پاکستانی بازارِ حصص پر بھی منفی اثرات مرتب کئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کی صبح کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔پی ایس ایکس 100انڈیکس، مارکیٹ اوپننگ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 1100پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45146کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح ساڑھے نو بجے یہ انڈیکس 44929.22تھا جس میں ہونے والی تبدیلی 976.54 پوائنٹس میں کمی کو ظاہر کرتی ہے جو منفی 2.13فیصد کے مترادف ہے۔ پی ایس ایکس میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 10,453,480حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 81 کروڑ 39لاکھ 54ہزار 652روپے رہا۔ اسی وقفے میں پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 45905.76اور کم سے کم 44757.16پر رہا۔