اسٹیٹ بینک یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم ستمبر سے 4 ستمبر 2017(جمعہ، ہفتہ، اتوار، پیر) تک بند رہے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو منائے جائے گی۔