اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات کردی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات کردی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردیں، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چھتیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپےبیس پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں انیس روپے تینتیس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چودہ روپے دس پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Most Popular