عالمی منڈی میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سمندری طوفان ہاروے کے باعث امریکا میں روئی کی پیداوار متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 1.68 سینٹ (2.47 فیصد) بڑھ کر 69.83 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 21529 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 6599 گانٹھیں کم ہے۔

Most Popular