پراپرٹی سرمایہ کاری، پاکستانیوں نے امریکی اور برطانوی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پراپرٹی سرمایہ کاری، پاکستانیوں نے امریکی اور برطانوی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دبئی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور لین دین کے حوالے سے پاکستانیوں نے امریکیوں اور برطانیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیکل،انجینئیرنگ اور آئی ٹی کے بعد پاکستانی کاروبار میں بھی نام کمانے لگے۔ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے جنوری دوہزار سولہ سے جون دوہزار سترہ کے دوران رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کرنے والی قومیتوں کی فہرست جاری کردی۔صف اول کی اقوام میں پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق پاکستانیوں نے رئیل اسٹیٹ کی مد میں پانچ ہزار تین سو اٹھانوے ٹرانزکیشنز کیں، جس سے سیکٹر میں سات بلین درہم کی سرمایہ کاری ہوئی۔فہرست میں متحدہ عرب امارات کے شہری پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے بارہ ہزار سودوں کے ذریعے سینتیس اعشاریہ چار ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔ڈی ایل ڈی کی رپورٹ میں بھارت دوسرے، سعودی عرب چوتھے برطانیہ پانچویں جبکہ امریکا دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Most Popular