ملک بھر میں 16 ارب روپے کی نسوار کا استعمال
نسوار کے استعمال میں پنجاب نے باقی تین صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 16ارب روپے کی نسوار استعمال کی جارہی ہے۔ نسوار کے بکثرت استعمال نے کینسر کی شرح میں دو فیصد اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عام تاثر ہے کہ نسوار کا زیادہ تر استعمال خیبر پختونخواہ میں کیا جاتا ہے لیکن تازہ ترین اعداد و شمار نے نہ صرف اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے بلکہ شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نسوار کے استعمال میں پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے اور پنجاب کے لوگ اس وقت اڑھائی ارب روپے کی نسوار استعمال کرتے ہے جبکہ دوسرا نمبر سندھ کا ہے جہاں پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نسوار استعمال کی جارہی ہے۔ بلوچستان کے شہری نسوار کے استعمال میں تیسرے نمبر پر ہیں۔