ترکی اور روس کے درمیان ’ایس400‘ میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ترکی روس سے ڈھائی ارب ڈالرز مالیت کا ’ایس 400 ‘میزائل خریدے گادفاعی سمجھوتے پر دستخط ترک دار الحکومت انقرہ میں کیے گئے ،تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی،،ادھر نیٹو اتحاد کو اس سمجھوتے پر تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے کیونکہ ترکی اس اتحاد کا رکن ہے واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔