امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاءمیں اضافہ ہوا۔

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاءمیں اضافہ ہوا۔

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیاءمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سنٹرل بینک کی مالیاتی پالیسی بارے غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1245.34 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1245.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1244.45 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 4.90 ڈالر گرنے کے بعد 1244.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1249.79 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1249.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Most Popular