حکومت اور پراپرٹی ڈیلرز کے درميان مذاکرات کامياب ہوگئے

حکومت اور پراپرٹی ڈیلرز کے درميان مذاکرات کامياب ہوگئے

حکومت اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کی،،،،ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں پراپرٹی ویلیو ایشن پر اتفاق ہوگیا ہے،، پراپرٹی کی قیمتوں کا تعین ایف بی آرکرے گا، جبکہ کيپيٹل گين ٹيکس کا پيريڈ بھی پانچ سال سے کم کر کے تين سال کر ديا گيا ہے،،، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی تین سال میں بیچنے پر پانچ فیصدجبکہ ایک سال میں بیجنے پر دس فیصد ٹیکس عائد ہوگا، پراپرٹی کی قیمتوں پرکسی کو بلیک میل ہونےکی ضرورت نہیں، جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن اب ایف بی آر جاری کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ بینک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس اگست میں بھی اعشاریہ چار فیصد برقرار رہے گا،، کام مکمل ہونے پر صوبوں سے بات کی جائے گی۔۔

Most Popular