حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، دو روپے پچاس پیسے پیٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے پچھتر پیسے فی لیٹر اضافہ

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، دو روپے پچاس پیسے پیٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے پچھتر پیسے فی لیٹر اضافہ

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرانے کے حکومتی فیصلے سے صحافیوں کو مطلع کیا، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے حکم کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ اوگرا کی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 82 پیسے کا اضافہ کرنے کی بجائے اس کی قیمت میں صرف اڑھائی روپے فی لٹر اضافہ ہو گا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا حالانکہ اوگرا نے سفارش کی تھی مگر وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ عوام کو سردی کے موسم میں مٹی کے تیل کی قیمت پر ریلیف دینا ضروری ہے، لہٰذا وزارت خزانہ نے نومبر کے مہینے میں اس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع بھی کر دی

Most Popular