اقتدارمیں آکر سندھ سے ظلم کا خاتمہ اور بلوچستان میں فوجی آپریشن ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے.عمران خان

اقتدارمیں آکر سندھ سے ظلم کا خاتمہ اور بلوچستان میں فوجی آپریشن ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے.عمران خان

جیکب آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ سندھ میں عوام پر ظلم ہورہا ہے مگر اب انہیں دلیری اور حوصلہ دکھانا ہوگا، ملک میں بلدیاتی نظام لےکر آئیں گے جس سے گاؤں کے منتخب نمائندے اپنا تھانیدار خود منتخب کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی بن چکی ہے، عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے شہر سبی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلوچستان امیر صوبہ مگر عوام غریب ہیں جب تک نظام نہیں بدلتا عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو بلوچستان کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوگا، عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں، بلوچستان سے ظلم کا خاتمہ کرکے عوام کو ایک نیا پاکستان دیں گے۔ لورالائی جلسے سےخطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وقت چہروں اور نظام کی تبدیلی کا ہے،، عوام ان کو نہیں تبدیلی کیلئے نئے پاکستان کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی واحد نمائندہ جماعت بن کرسامنے آئی ہے،، وہ قوم اور صوبوں کو اسلام اور نظریہ پاکستان پر اکٹھا کریں گےتحریک انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ وہ اقتدار میں آکر یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے جس میں بچے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کریں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نیا پاکستان بنا کردکھائیں گے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular