بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ میں مدد کیلئے پائلٹ کوریئر ورلڈ وائڈ نے خدمات پیش کر دیں

بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ میں مدد کیلئے پائلٹ کوریئر ورلڈ وائڈ نے خدمات پیش کر دیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مدد اور 50 سے 70 فیصد رعائت کے ساتھ پائلٹ کوریئر ورلڈ وائڈ نے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کو پائلٹ کوریئر کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشن نارتھ امریکہ محمد اقبال کی طرف سے خط بھجوایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی بیرون ملک پاکستانیوں کو بیلٹ پیپر بھجوانے میں الیکشن کمشن کی مدد کر سکتی ہے۔ اس کیلئے وہ دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں 50 سے 70 فیصد کم فیس لیں گے۔ ان کی کمپنی دیگر کمپنیوں سے بات چیت کر کے بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کے گھروں یا کام کرنے والی جگہوں پر ڈور ٹو ڈور جا کر ان کے ووٹ صوبائی الیکشن کمشن تک پہنچائے جائیں گے تاکہ فراڈ یا سفارت خانے کے ملوث ہونے کا کوئی امکان نہ رہے کیونکہ بیرون ملک پاکستانی سرکاری اہلکاروں پر زیادہ بھروسہ نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنی تجویز میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک فارم پرنٹ کروایا جائے جس پر تمام کوائف درج ہوں اور الیکشن کمشن نادرا کے ذریعے اس کی تصدیق کروا لے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بہت کم لاگت میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular